رات کی آخری تہائی کی گھنٹوں میں تعین
فتویٰ : شیخ محمد بن صالح عثیمین حفظ اللہ

سوال :

میں رات کی آخری تہائی کی تعیین گھنٹوں میں چاہتی ہوں ؟

جواب :

رات کے آخری ثلث (1/3) کی گھنٹوں میں تعین تو ناممکن ہے، لیکن ہر انسان کے لیے اس کی معرفت ممکن ہے۔ وہ یوں کہ غروب شمس سے لے کر طلوع فجر تک کے کل وقت کو تین حصوں میں تقسیم کرے، رات کے پہلے دو حصے دو ثلث کہلاتے ہیں جبکہ تیسرا حصہ آخری تہائی ہو گا۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ثابت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
إن الله عزوجل ينزل كل ليلة إلى السماء الدنيا حين يبقي ثلث الليل الآخر فيقول : من يدعونى فأستجيب له ؟ من يسألنى فأعطيه ؟ من يستغفرلي فأغفر له ؟ [صحيح البخارى وصحيح مسلم]
” ہر رات کے ثلث آخر میں اللہ تعالیٰ آسمان دنیا پر اترتے ہیں اور فرماتے ہیں کون ہے جو مجھے پکارے ؟ میں اس کی حاجت پوری کروں، کون ہے جو مجھ سے سوال کرے ؟ میں اسے عطا کروں، کون ہے جو مجھ سے معافی چاہے ؟ اور میں اسے معاف کروں۔ “
بندۂ مومن کو چاہئیے کہ (اگرچہ قلیل وقت ہی سہی) اس وقت کو غنیمت سمجھے۔ شائد اسے یہ فضل عظیم میسر آ جائے۔ شاید وہ مولائے پاک کی رحمتوں کا کوئی حصہ حاصل کر پائے اور اس طرح اس کی دعائیں شرف قبولیت سے نوازی جائیں۔

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے