ماخوذ: قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل، جلد 01، صفحہ 492
سوال
ذکر کرنا اور تسبیح استعمال کرنا درست ہے۔ اگر کوئی شخص 100 مرتبہ کسی کلمہ کا ورد کرنا چاہتا ہے لیکن ہاتھوں پر گنتی کرتے ہوئے بھول جاتا ہے، تو اس کے لیے کیا حکم ہے؟
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ابو داود میں ہے کہ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا:
’’انگلیوں کے پوروں پر گنو‘‘
لہٰذا آپ چار انگلیوں پر گنتی کا عربی طریقہ سیکھ لیں، اس طرح آپ کو بھول نہیں ہوگی، ان شاء اللہ تعالیٰ۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب