سوال
ذوالحجہ کے دنوں میں ثواب سات سو گنا بڑھ جاتا ہے؟
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
عن سعيد بن جبير عن ابن عباس رضي الله عنهما قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:
ما من أيام أفضل عند الله ولا العمل فيهن أحب إلى الله عز وجل من هذه الأيام يعني من العشر فأكثروا فيهن من التهليل والتكبير وذكر الله وإن صيام يوم منها يعدل بصيام سنة والعمل فيهن يضاعف بسبعمائة ضعف
(ترغیب: ص۱۹۹، ج۲)
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
✿ ذوالحجہ کے ابتدائی دس دن اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں سب دنوں سے افضل ہیں۔
✿ ان دنوں میں نیک عمل اللہ تعالیٰ کو باقی تمام دنوں کے مقابلے میں زیادہ پسند ہے۔
✿ اس لئے تم ان دنوں میں کثرت سے لا الہ الا اللہ اور اللہ اکبر کا ورد کرو۔
✿ اپنی زبان کو ذکرِ الٰہی سے تر رکھو۔
✿ ان دنوں کا ایک روزہ ایک سال کے روزوں کے برابر ہے۔
✿ اور ان دنوں کی ایک نیکی کا ثواب سات سو نیکیوں کے برابر ہے۔
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب