دو رضاعی بہنوں کو ایک نکاح میں جمع کرنا کیسا ہے؟

فونٹ سائز:
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

دو رضاعی بہنوں کو ایک نکاح میں جمع کرنا کیسا ہے؟

جواب:

جیسے دو نسبی بہنوں کو بیک وقت ایک نکاح میں جمع کرنا جائز نہیں، اسی طرح رضاعی بہنوں کو بھی جمع کرنا جائز نہیں۔
وَأَنْ تَجْمَعُوا بَيْنَ الْأُخْتَيْنِ
(النساء: 23)
اور تم دو بہنوں کو (ایک نکاح میں) جمع کرو یہ بھی تم پر حرام کر دیا گیا ہے۔
رضاعی بہن بھی اس میں داخل ہے۔