ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال :
دو بہنوں کو بیک وقت نکاح میں رکھنا کیسا ہے؟
جواب :
دو بہنوں کو بیک وقت نکاح میں رکھنا حرام ہے۔ قرآن و حدیث کے دلائل اس پر شاہد ہیں، نیز اس پر اجماع ہے۔
❀ فرمان باری تعالیٰ ہے:
﴿وَأَنْ تَجْمَعُوا بَيْنَ الْأُخْتَيْنِ﴾
(النساء: 23).
”اور تم دو بہنوں کو (ایک نکاح میں) جمع کرو (یہ بھی تم پر حرام کر دیا گیا ہے)۔“
❀ حافظ ابن دقیق العید رحمہ اللہ (702ھ) فرماتے ہیں:
تحريم الجمع بين الأختين فى النكاح متفق عليه.
”نکاح میں دو بہنوں کو جمع کرنا حرام ہے، اس پر اتفاق ہے۔“
(إحكام الأحكام شرح عمدة الأحكام : 172/2)