ماخوذ: قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل، جلد 01، صفحہ 532
سوال
دونوں ہاتھوں سے مصافحہ کرنا کیسا ہے؟
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
دونوں ہاتھوں سے سلام کے وقت مصافحہ کرنا، یعنی ملاقات کے دوران دونوں ہاتھوں سے مصافحہ کرنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں ہے۔ ایسی کوئی صحیح روایت موجود نہیں جو اس عمل کی تائید کرتی ہو۔