ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
دونمازوں کو بغیر عذر کے جمع کرنا کیسا ہے؟
جواب:
بغیر شرعی عذر کے دو نمازیں جمع کرنا جائز نہیں۔
❀ حافظ بغوی رحمہ اللہ (516ھ) فرماتے ہیں:
ذهب أكثر العلماء إلى أن الجمع بغير عذر لا يجوز.
اکثر اہل علم کا مذہب ہے کہ بغیر عذر کے نمازیں جمع کرنا جائز نہیں۔
(شرح السنة: 199/4)