ماخوذ : فتاوی علمیہ، جلد: 1، عنوان: اصول، تخریج اور تحقیقِ روایات، صفحہ: 668
دولہا کے گلے میں ہار ڈالنے کا حکم
سوال:
دولہا کے گلے میں ہار ڈالنا کیسا ہے؟ (سوال از: حاجی نذیر خان دامان، حضرو)
جواب:
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
دولہا کے گلے میں ہار ڈالنا ایک فضول رسم ہے، جس کا شریعتِ مطہرہ میں کوئی ثبوت موجود نہیں۔
یہ عمل نہ قرآنِ مجید میں ثابت ہے، نہ احادیثِ مبارکہ سے اس کی کوئی اصل ملتی ہے، اور نہ ہی یہ عمل سلفِ صالحین کے طریقے سے موافقت رکھتا ہے۔
لہٰذا ایسی رسومات سے اجتناب ضروری ہے، کیونکہ یہ غیر ضروری بدعات میں شامل ہو جاتی ہیں۔
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب