ماخوذ : فتوی علمیہ (توضیح الاحکام )
سوال
کیا دوسری بیوی کا بھائی پہلی بیوی کی بیٹیوں کا محرم ہوتا ہے؟
ایک شخص کی دو بیٹیاں ہیں، جو اسے پہلی بیوی سے حاصل ہوئی ہیں۔ اس نے دوسری شادی کر لی ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا اس دوسری بیوی کا بھائی اس شخص کی ان بیٹیوں کا محرم شمار ہوگا یا نہیں؟
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
درج بالا صورت میں، دوسری بیوی کا بھائی اس شخص کی پہلی بیوی سے موجود بیٹیوں کا محرم نہیں بن سکتا۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ دوسری بیوی کا بھائی قرآنِ مجید میں بیان کردہ محرم رشتہ داروں میں شامل نہیں ہے۔
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب