مرکزی مواد پر جائیں
18 شعبان، 1447 ہجری

دور کا سفر کر کے جنازے میں شرکت کرنے کا حکم

فونٹ سائز:

سوال

کیا ذخیرہ احادیث میں کوئی ایسی مثال ملتی ہے کہ دور کا سفر کرکے جنازے میں شرکت کی جائے؟

جواب از فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ

اسلاف سے ایسی کوئی مثال نہیں ملتی۔ درحقیقت، یہ معاملہ متوفی سے تعلق پر منحصر ہے۔ موجودہ دور میں اطلاعات جلدی موصول ہو جاتی ہیں اور سفر کی سہولتیں بھی میسر ہیں۔ اگر کوئی شخص دور دراز کا سفر کرکے کسی جنازے میں شرکت کرنا چاہے تو یہ کسی شرعی اصول کے خلاف نہیں ہے۔ اسی طرح، شادی، ولیمے یا عقیقے میں شرکت کے لیے بھی ایسا کیا جا سکتا ہے۔ شرعاً اس میں کوئی ممانعت نہیں۔

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔