دور سے چل کر مسجد میں آنے کی فضیلت
تحریر: عمران ایوب لاہوری

دور سے چل کر مسجد میں آنے کی فضیلت

➊ حضرت ابو موسی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
إن أعظم الناس فى الصلاة أجرا أبعدهم إليها ممشي
”بے شک نماز میں لوگوں میں سے سب سے بڑے اجر کا مستحق وہ شخص ہے جو ان میں سب سے زیادہ دور سے اس کی طرف چل کر آتا ہے۔“
[بخارى: 651 ، كتاب الأذان: باب فضل صلاة الفجر فى جماعة ، مسلم: 662 ، ابن خزيمة: 1501 ، بيهقي: 64/3]
➋ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
الا بعد فالأبعد من المسجد أعظم أحرا ”كوئى شخص جس قدر مسجد سے دور سے آئے گا اسی قدر اس کا اجر بھی زیادہ ہو گا ۔“
[صحيح: صحيح أبو داود: 520 ، كتاب الصلاة: باب ما جاء فى فضل المشى إلى الصلاة ، أبو داود: 556 ، ابن ماجة: 782 ، أحمد: 351/2 ، حاكم: 208/1 ، بيهقي: 64/3]

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے