دوران وضو اذکار کا کیا حکم ہے؟

فونٹ سائز:
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال :

دوران وضو اذکار کا کیا حکم ہے؟

جواب:

وضو میں ہر عضو دھوتے وقت مخصوص ذکر کا کوئی ثبوت نہیں ۔ اس بارے میں مروی تمام روایات نا قابل حجت ہیں۔
❀ علامہ ابن قیم رحمہ اللہ (751ھ) فرماتے ہیں:
”اعضائے وضو پر ذکر کے متعلق تمام احادیث باطل ہیں ، ان میں کوئی بھی پائیہ ثبوت کو نہیں پہنچتی ۔“
(المنار المنيف، ص 120)