دوران خطبہ اونگھ آئے تو جگہ تبدیل کر لینی چاہیے
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
إذا نعس أحدكم يوم الجمعة فليتحول من مجلسه ذلك
”جمعہ کے روز جب تم میں سے کسی کو (مسجد میں ) اونگھ آئے تو وہ اپنی جگہ تبدیل کر لے ۔“
[صحيح: صحيح ترمذى: 436 ، كتاب الصلاة: باب فى من ينعس يوم الجمعة أنه يتحول من مجلسه ، صحيح أبو داود: 1025 ، ترمذي: 526 ، أبو داود: 1119]
اس میں حکمت یہ ہے کہ حرکت کی وجہ سے اونگھ (یعنی نیند ) ختم ہو جائے گی ۔
[تحفة الأحوذى: 85/3 ، نيل الأوطار: 537/2]