تحریر: عمران ایوب لاہوری
دوران خطبہ احتباء ممنوع ہے
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ :
ان رسول الله صلى الله عليه وسلم نهى عن الحبوة يوم الجمعة والإمام يخطب
”رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعہ کے دن جب امام خطبہ دے رہا ہو ، گوٹ مار کر بیٹھنے سے منع فرمایا ہے۔“
[حسن: صحيح أبو داود: 982 ، كتاب الصلاة: باب الإحتباء والإمام يخطب ، أبو داود: 1110 ، ترمذي: 514 ، أحمد: 439/3 ، ابن خزيمة: 1815 ، بيهقي: 235/3]
پیٹھ اور پنڈلیوں کو کسی کپڑے سے باندھ لینے یا گھٹنوں کو اپنے ہاتھوں سے پکڑ لینے کو ”احتباء“ کہتے ہیں (جبکہ پشت زمین پر لگی ہو) ۔
[النهاية: 335/1]
”احتباء“ سے ممانعت اس لیے ہے کیونکہ اس سے نیند آ جاتی ہے ، وضو ٹوٹنے کا اندیشہ ہوتا ہے اور ستر کھلنے کا موجب بن سکتا ہے ۔
[معالم السنن: 248/1 ، نيل الأوطار: 538/2]