دعا کی قبولیت کے متعلق کیا عقیدہ ہونا چاہیے؟
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال :

دعا کی قبولیت کے متعلق کیا عقیدہ ہونا چاہیے؟

جواب :

دعا کے متعلق یہ ایمان ہونا چاہیے کہ دعا مؤثر شے ہے، اللہ تعالیٰ دعا قبول کرتا ہے اور اس کے ذریعہ زندوں اور فوت شدگان کو فائدہ پہنچاتا ہے۔
❀ علامہ طحطاوی حنفی رحمہ اللہ (1231ھ) فرماتے ہیں:
اعلم أنه يجب الإيمان بأن الله تعالى يستجيب الدعاء ويعطيه به الرضا ويرد به القضاء وينفع به الأحياء والأموات، دل على ذلك الآيات القاطعة والأحاديث المتواترة.
”جان لیجئے کہ اس پر ایمان لانا واجب ہے کہ اللہ تعالیٰ دعا کو قبول کرتا ہے، اس کے بدلے میں اپنی رضا عطا کرتا ہے، اس کے عوض تقدیر کو ٹال دیتا ہے، اس کے ذریعہ زندوں اور فوت شدگان کو نفع پہنچاتا ہے، اس سب پر قطعی آیات اور احادیث متواترہ دلالت کناں ہیں۔“
(حاشية الطحطاوي، ص 15)

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے