یہ اقتباس شیخ مبشر احمد ربانی کی کتاب احکام و مسائل کتاب و سنت کی روشنی میں سے ماخوذ ہے۔
سوال :
کیا اللہ سے دعا مانتے ہوئے یہ کہنا جائز ہے کہ یا اللہ ! اگر تو چاہے تو معاف کر دے؟ صحیح رہنمائی کریں۔
جواب :
اللہ تعالٰی سے دعا مانگتے ہوئے پختہ عزم سے دعا مانگنی چاہیے، کیونکہ اللہ کو مجبور کرنے والا کوئی نہیں ۔ رسول اللہ صلى الله عليه وسلم کی صحیح حدیث ہے:
”تم میں سے کوئی ایک یوں نہ کہے اے میرے اللہ! اگر تو چاہے تو معاف کر دے، اے میرے اللہ! اگر تو چاہے تو رحم کر دے، بلکہ عزم کے ساتھ کرے، اس لیے کہ اللہ کو مجبور کرنے والا کوئی نہیں ۔“
(صحیح بخاری، کتاب التوجد، باب في المشيئة والإرادة 7477)
اس صحیح حدیث سے معلوم ہوا کہ دعا میں ”اے اللہ ! اگر تو چاہے“ کہنا درست نہیں، بلکہ عزم و پختگی سے دعا مانگنی چاہیے۔