سوال
کیا دعائے قنوت رکوع سے پہلے ہاتھ باندھ کر پڑھی جا سکتی ہے اور کیا اس کے جواز میں کوئی حدیث یا صحابہ کرام کا عمل موجود ہے؟
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
◈ قیام اللیل للمروزی میں یہ ذکر موجود ہے کہ بعض صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے رکوع سے پہلے ہاتھ باندھ کر دعائے قنوت پڑھنا ثابت ہے۔
◈ ہمارے شیخ و شیخ الکل حضرت محمد محمدث گوندلوی رحمہ اللہ اپنے فتویٰ میں تحریر فرماتے ہیں:
’’دعائے قنوت رکوع سے پہلے اور رکوع کے بعد دونوں طرح صحابہ رضی اللہ عنہم سے مروی ہے۔
(جزء رفع الیدین) اور رکوع سے پہلے ہاتھ باندھ کر دعا کرنا بھی بعض صحابہ سے آیا ہے۔
(قیام اللیل)‘‘
(العبد محمد گوندلوی، ۱۴۔۲۔۲۳۶)
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب