سوال
وہ کون سی کتاب حدیث کی ہے جس میں آپ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ مجھے میرے اللہ نے حکم دیا ہے کہ میں داڑھی بڑھائوں اور مونچھیں کٹوائوں؟
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
یہ الفاظ قرطبی، جلد ۳، صفحہ ۱۲۴ پر موجود ہیں۔
ویسے رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کا حکم دراصل اللہ تعالیٰ کا ہی حکم ہے، جیسا کہ قرآن میں فرمایا گیا ہے:
{مَنْ یُّطِعِ الرَّسُوْلَ فَقَدْ اَطَاعَ اﷲَ}
پارہ ۵، رکوع ۸
[جس نے رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کی فرماں برداری کی اس نے اللہ تعالیٰ کی فرماں برداری کی]
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب