داڑهي كو مهندي لگانے كا حكم
تحریر: عمران ایوب لاہوری

داڑهي كو مهندي لگانے كا حكم
سیاہ رنگ سے اجتناب کرتے ہوئے داڑھی کو مہندی وغیرہ سے رنگنا مشروع ہے ۔
➊ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
غيروا الشيب ولا تشبهوا باليهود
”بڑھاپے کو تبدیل کرو اور یہود کی مشابہت مت کرو (کیونکہ وہ اپنے بالوں کو سفید ہی رکھتے ہیں ) ۔“
[صحيح: الصحيحة: 836 ، ترمذى: 1752 ، كتاب اللباس: باب ما جاء فى الخضاب]
➋ حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: و
إن أحسن ما غير به الشيب الحناء والكتم
”یقیناََ سب سے بہترین چیز جس کے ذریعے بڑھاپے کو تبدیل کیا جا سکتا ہے مہندی اور کتم بوٹی ہے ۔“
[صحيح: صحيح ترمذي ، ترمذي: 1753 ، كتاب اللباس: باب ما جآء فى الخضاب]

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1