مرکزی مواد پر جائیں
18 شعبان، 1447 ہجری

دادی کے دودھ پینے والے پوتے کا نواسی سے نکاح؟

فونٹ سائز:
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

جس پوتے کو دادی نے دودھ پلایا ہے، کیا اس کا نکاح اس کی نواسی سے جائز ہے؟

جواب:

دونوں کا نکاح نہیں ہو سکتا، یہ دونوں رضاعی ماموں بھانجی ہیں۔
وَبَنَاتُ الْأُخْتِ
(النساء: 23)
اور بہنوں کی بیٹیوں کو بھی تم پر حرام کر دیا گیا ہے۔
یہاں اُخت کا لفظ مطلق ہے، جو رضاعی بہنوں کو بھی شامل ہے، لہذا رضاعی بھانجی سے نکاح جائز نہیں، کیونکہ جو رشتہ نسب سے حرام ہوتا ہے، وہ رضاعت سے بھی حرام ہوتا ہے۔

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔