خواتین کو مسجد میں آنے کی اجازت
یہ اقتباس محمد ایوب سپرا کی کتاب خواتین کا مسجد نماز میں باجماعت پڑھنے کا مسئلہ سے ماخوذ ہے۔

اگر کوئی خطرہ یا شرعی عذر نہ ہو تو خواتین مسجد میں باجماعت نماز ادا کرنے جاتی ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خواتین کو مسجد میں جانے کی اجازت دی ہے اور مردوں کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنی بیویوں کو مسجد جانے کی اجازت دیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
إذا استأذنت امرأة أحدكم فلا يمنعها
”اگر تم میں سے کسی کی بیوی اس سے (مسجد) جانے کی اجازت طلب کرے تو وہ اسے مت روکے۔“
(صحیح البخاری، کتاب الأذان، باب استئذان المرأة زوجها بالخروج إلى المسجد، حدیث: 873)
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
إذا استأذنكم نساؤكم بالليل إلى المسجد فأذنوا لهن
”اگر تمہاری بیویاں تم سے رات کے وقت مسجد میں جانے کی اجازت طلب کریں تو تم لوگ انہیں اس کی اجازت دے دیا کرو۔“
(صحیح البخاری، کتاب الأذان، باب خروج النساء إلى المساجد، حدیث: 865)

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1