خواب کی تعبیر: مشہور اور نفع رساں اولاد کی بشارت
ماخوذ: قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل، جلد 01، ص 557

سوال

ایک حاملہ عورت نے یہ خواب دیکھا کہ:

"ایک اونٹ جس کی کھال اتار لی گئی ہے اور اس کے پیٹ کے ساتھ ایک چھڑی سے ٹیک لگا کر کھڑا کر دیا گیا ہے۔ اسی دوران اوپر سے چیلیں آئیں اور نوچ نوچ کر تمام گوشت کو کھا گئیں۔ اور اس کی گردن ایک زور دار آواز کے ساتھ ٹوٹ گئی، جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔”

مہربانی فرما کر اس سلسلے میں ہماری رہنمائی فرمائیں؟

جواب

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

میرے ناقص علم کے مطابق اس خواب کی تعبیر کچھ اس طرح ہے کہ:

❀ اللہ تعالیٰ اس عورت کو اب یا آئندہ کبھی ایک بچہ عطا کرے گا۔
❀ وہ بچہ دنیاوی اعتبار سے بڑا مشہور ہوگا۔
❀ دنیا دار لوگ اس سے خوب فائدہ اٹھائیں گے۔

ان شاء اللہ تبارک وتعالیٰ۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے