سوال :
ایک شخص نے خواب میں دیکھا کہ عورت سے مجامعت کر رہا ہے، بیدار ہوا، تو انزال نہیں ہوا تھا، کیا اس پر غسل ہے؟
جواب :
خواب میں عورت سے جماع کیا، مگر بیداری میں انزال کے نشانات نہ دیکھے، تو اس پر غسل نہیں، کیونکہ وہ مختلم نہیں ہوا۔
❀ علامہ ابو عبد اللہ قرطبی رحمہ اللہ (671ھ) فرماتے ہیں:
متى لم يكن إنزال وإن رأى أنه يجامع فلا غسل، وهذا ما لا خلاف فيه بين كافة العلماء .
”جب کسی نے خواب میں دیکھا کہ وہ مجامعت کر رہا ہے، مگر ( بیدار ہو کر دیکھا ، تو ) اسے انزال نہیں ہوا، تو اس پر غسل نہیں ، اس میں کسی عالم کا کوئی
اختلاف نہیں ہے۔“
(تفسير القرطبي : 205/5)