سوال
بصد احترام عرض ہے کہ اس سے پہلے میں نے آپ سے خواب کی تعبیر پوچھی تھی جو کہ
الحمد ﷲ
صحیح ثابت ہوئی۔ اللہ تعالیٰ نے بیٹے کی نعمت عطا فرمائی۔
اب میرے والد محترم نے خواب میں حضرت نوح علیہ السلام کی زیارت کی ہے۔ خواب میں یہ کیفیت دیکھی گئی کہ:
’’میں اور ہمارے استاد مکرم مولانا عبدالرحمن سیکرٹری حافظ آباد والے، حافظ آباد میں تشریف فرما ہیں۔ ہمارے پاس ایک نہایت حسین اور لمبے قد والے شخص آئے۔ استاد مکرم نے مجھ سے دریافت کیا کہ یہ کون ہیں؟ تو میں نے کہا کہ یہ حضرت نوح علیہ السلام ہیں۔ اس بات کی استاد مکرم نے بھی تصدیق کی کہ واقعی یہ حضرت نوح علیہ السلام ہی ہیں۔‘‘
اس خواب کی تعبیر قرآن و حدیث کی روشنی میں بیان فرما دیں۔ عنداللہ اور عندنا مشکور ہوں۔
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
آپ کے والد گرامی (حفظہ اللہ تبارک وتعالیٰ) کسی نہ کسی اہم دینی خدمت میں مشغول ہیں یا اس کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس راستے میں کچھ قریبی اور کچھ غیر متعلق افراد کی طرف سے رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں یا ڈالی جائیں گی۔
لیکن بالآخر کامیابی اور کامرانی آپ کے والد محترم اور ان کے ساتھیوں کے حصے میں ہی آئے گی، ان شاء اللہ سبحانہ وتعالیٰ۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب