ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال :
خنزیر کے شکار کا کیا حکم ہے؟
جواب :
خنزیر نجس العین ہے، اس کے کسی جزو سے انتفاع جائز نہیں ،لہذا اس کا شکار بھی جائز نہیں۔
❀ علامہ عینی حنفی رحمہ اللہ (855ھ) فرماتے ہیں:
إن الاصطياد به لا يجوز بالإجماع ، لنجاسة عينه.
”خنزیر کا شکار بالا جماع جائز نہیں، کیونکہ نجس العین ہے۔“
(منحة السالك، ص 367)
اگر خنزیر فصلوں وغیرہ کو نقصان پہنچائے ، تو اسے تلف کیا جا سکتا ہے۔