خلوت سے پہلے طلاق دینے سے مہر لازم ہوگا یا نہیں؟

فونٹ سائز:
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

خلوت سے پہلے طلاق دینے سے مہر لازم ہوگا یا نہیں؟

جواب:

اگر نکاح صحیح ہے، تو خلوت سے پہلے طلاق دینے سے نصف مہر لازم ہوگا۔
❀ فرمان باری تعالی ہے:
﴿وَإِنْ طَلَّقْتُمُوهُنَّ مِنْ قَبْلِ أَنْ تَمَسُّوهُنَّ وَقَدْ فَرَضْتُمْ لَهُنَّ فَرِيضَةً فَنِصْفُ مَا فَرَضْتُمْ﴾
(البقرة: 237)
”تم نے خلوت سے پہلے ہی طلاق دے دی اور اس کا مہر بھی مقرر کیا تھا، تو مقررہ مہر کا نصف ادا کرنا ضروری ہے۔“