خلفائے راشدین کے چناؤ کا طریقہ
تحریر: عمران ایوب لاہوری

خلفائے راشدین کے چناؤ کا طریقہ

حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ:

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد سقیفہ بنی ساعدہ میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ ، اہل حل و عقد اور پھر تمام مسلمانوں نے ان کی بیعت کی ۔

حضرت عمر رضی اللہ عنہ:

حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے انہیں وفات سے قبل خود نامزد کیا ۔

حضرت عثمان رضی اللہ عنہ:

حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے شوری کو چھ آدمیوں میں سے ایک کے انتخاب کی پیش کش کی تو انہوں نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو چنا ۔
وہ چھ افراد یہ ہیں حضرت علی ، حضرت زبیر بن عوام ، حضرت عبد الرحمٰن عوف ، حضرت عثمان بن عفان ، حضرت طلحہ بن عبید اللہ اور حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہم ۔

حضرت علی رضی اللہ عنہ:

چونکہ شہادت عثمان رضی اللہ عنہ کی وجہ سے ایک عظیم فتنہ برپا تھا اس لیے کبار مہاجرین و انصار مدینہ نے آپ رضی اللہ عنہ کی بیعت تو کر لی لیکن اہل شام و بنو اُمیہ نے آپ کی بیعت نہیں کی اس طرح آپ کی خلافت کو وہ اجماع و اتفاق حاصل نہ ہو سکا جو سابقہ خلفاء کو حاصل ہوا ۔
[تاريخ طبري: 199/3 ، طبقات ابن سعد: 179/3 ، بخارى: 7/5 ، تاريخ الإسلام السياسي للدكتور حسن إبراهيم: 254/1 ، التمهيد للباقلاني: ص / 208]

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے