تحریر: عمران ایوب لاہوری
خلع کے لیے طلاق کی شرائط
خلع چونکہ طلاق نہیں ہے لٰہذا اس میں طلاق کی شرائط نہیں لگائی جائیں گی مثلا یہ کہ عورت حائضہ نہ ہو یا ایسے طہر میں ہو جس میں مرد نے اس سے ہم بستری نہ کی ہو وغیرہ۔
(ابن قدامہؒ ) حیض میں یا ایسے طہر میں جس میں خاوند نے اپنی بیوی سے ہم بستری کی ہو خلع لینے میں کوئی گناہ نہیں۔
[المغنى: 269/10]