ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
خطبہ نکاح کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟
جواب:
نکاح کا خطبہ ثابت نہیں، البتہ نکاح کے موقع پر وعظ و نصیحت مقصود ہو، تو خطبہ پڑھا جا سکتا ہے، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے خطبہ الحاجہ منقول ہے۔ اگر وعظ و نصیحت نہ کرنی ہو، تو نکاح سے پہلے یا نکاح کے بعد خطبہ نہیں پڑھا جائے گا۔
❀ حافظ نووی رحمہ اللہ (676ھ) فرماتے ہیں:
لو لم يأت بشيء منها صح النكاح باتفاق العلماء
نکاح میں خطبہ نہ بھی پڑھا جائے، تو اہل علم کا اتفاق ہے کہ نکاح صحیح ہے۔
(الأذكار، ص 283)