سوال:
خرگوش کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟
جواب:
خرگوش بالا جماع حلال ہے۔
❀ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں:
مررنا فاستنفجنا أرنبا بمر الظهران، فسعوا عليه فلغبوا، قال: فسعيت حتى أدركتها، فأتيت بها أبا طلحة فذبحها، فبعث بوركها وفخذيها إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم، فأتيت بها رسول الله صلى الله عليه وسلم فقبله
ہم مر ظہران کے پاس سے گزر رہے تھے، وہاں ہم نے ایک خرگوش کا پیچھا کیا، لوگ اس کے پیچھے بھاگے، مگر تھک گئے۔ پھر میں (انس) اس کے پیچھے بھاگا بالآخر میں نے اسے پکڑ ہی لیا اور سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنہ کو دے دیا، انہوں نے اسے ذبح کیا اور اس کی دونوں رانیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بھیج دیں، میں انہیں لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، تو آپ نے انہیں قبول فرمایا۔
(صحيح البخاري: 5535، صحیح مسلم: 1953)
❀ علامہ امیر صنعانی رحمہ اللہ (1182ھ) فرماتے ہیں:
الإجماع واقع على حل أكلها
اجماع واقع ہو چکا ہے کہ خرگوش کا گوشت کھانا حلال ہے۔
(سُبل السلام: 510/2)