خريد و فروخت ميں قسميں كھانا جائز نہيں
تحریر: عمران ایوب لاہوری

خريد و فروخت ميں قسميں كھانا جائز نہيں
➊ حضرت سلمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
ثلاثة لا ينظر الله إليهم يوم القيامة: أشيمط زان ، وعائل مستكبر ، ورجل جعل الله بضاعته لا يشترى إلا بيمينه ، ولا يبيع إلا بيمينه
”تین آدمی ایسے ہیں اللہ تعالیٰ ان کی طرف قیامت کے دن نظرِ رحمت نہیں فرمائیں گے: بوڑھا بد کار ، فقیر متکبر اور ایسا شخص جسے اللہ تعالیٰ نے سامان دے رکھا ہے اور وہ اسے نہیں خریدتا مگر قسم کے ساتھ اور نہ ہی اسے بیچتا ہے مگر صرف قسم کے ساتھ ہی ۔“
[صحيح: صحيح الترغيب: 1788 ، كتاب البيوع: باب الترغيب التجار فى الصدق ، رواه الطبراني فى الكبير]
➋ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
أربعة يبغضهم الله: البياع الحلاف ، والفقير المختال ، والشيخ الزاني ، والإمام الجائر
”چار بندوں سے اللہ تعالیٰ نفرت کرتے ہیں: بہت زیادہ قسمیں کھا کر خرید و فروخت کرنے والا ، متکبر فقیر ، بوڑھا بد کار اور ظالم حکمران ۔“
[صحيح: صحيح الترغيب: 1790 ، كتاب البيوع: باب الترغيب التجار فى الصدق ، نسائي: 86/5 ، ابن حبان في صحيحه: 5532]
➌ حضرت قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمايا:
إياكم وكثرة الحلف فى البيع فإنه ينفق ، ثم يمحق
”تجارت میں بہت زیادہ قسمیں کھانے سے بچو کیونکہ یہ سودا تو بکوا دیتی ہیں لیکن پھر برکت ختم کر دیتی ہیں ۔“
[مسلم: 1607 ، نسائي: 246/7 ، ابن ماجة: 2209]

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1