ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
حیض کی کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ مدت کیا ہے؟
جواب:
ایام حیض کی کم سے کم یا زیادہ سے زیادہ مدت متعین نہیں، اس کا انحصار فطرت و عادت پر ہے۔ بعض لوگ ماہواری کی کم سے کم مدت تین دن اور زیادہ سے زیادہ دس دن بتاتے ہیں، یہ بے دلیل ہے۔ اس حوالے سے پیش کی جانے والی روایات ثابت نہیں، بلکہ ’’موضوع‘‘ یا ’’ضعیف‘‘ ہیں۔
❀ حافظ نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
كلها ضعيفة متفق على ضعفها عند المحدثين.
’’یہ تمام روایات ضعیف ہیں، ان کے ضعف پر محدثین کا اجماع ہے۔‘‘
(المجموع شرح المهذب: 383/2)