حیض کی وجہ سے چھوٹی نماز کی قضا کا حکم
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

نماز کا وقت ہے، ابھی نماز ادا نہیں کی کہ حیض آ گیا، تو کیا حیض سے پاک ہونے کے بعد اس نماز کی قضا دے گی؟

جواب:

نماز کا وقت موجود ہے، ابھی نماز ادا نہیں کی، کہ حیض آ گیا، تو پاک ہونے کے بعد اس نماز کی قضا نہیں دے گی۔ اگر نماز کا وقت شروع ہونے کے بعد سستی و کاہلی کی وجہ سے نماز مؤخر کر دی، نماز کا وقت نکل گیا اور ادائیگی سے پہلے ہی حیض آ گیا، تو ماہواری کے بعد اس کی قضا دینا لازم ہے۔
❀ امام حسن بصری رحمہ اللہ اور امام محمد بن سیرین رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
إذا حاضت فى وقت صلاة، فليس عليها قضاء تلك الصلاة، إلا أن يكون الوقت قد ذهب.
’’نماز کے وقت میں ماہواری آ جائے، تو قضا نہیں، البتہ اگر نماز کا وقت نکل گیا ہو، تو قضا لازم ہے۔‘‘
(مصنف ابن أبي شيبة: 339/2، وسندہ صحیح)

تنبیہ :

نماز کا وقت ختم ہونے سے اتنی دیر پہلے ماہواری ختم ہو کہ نماز کے وقت میں غسل اور نماز کی ادائیگی ممکن نہ ہو، تب بھی نماز کی قضا دینا ضروری ہے۔

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے