ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
عورت کا حیض ختم ہو چکا ہے، مگر اس نے ابھی غسل نہیں کیا، تو کیا وہ غسل سے پہلے روزہ رکھ سکتی ہے؟
جواب:
رکھ سکتی ہے، کیونکہ اس کا حیض ختم ہو چکا ہے، اسے طہارت حاصل ہو چکی ہے، البتہ نماز وغیرہ کے لیے غسل ضروری ہے۔