حکمران کے ظلم سے بچنے کی دعا
تحریر: عمران ایوب لاہوری

حکمران کے ظلم سے بچنے کی دعا
➊ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب تم میں سے کوئی بادشاہ سے ڈرتا ہو تو یہ کلمات کہے:
اللَّهُمَّ رَبَّ السَّمواتِ السَّبْعِ وَرَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ كُنْ لِى جَارًا مِنْ شَرِّ فَلَانٍ بُنِ فَلَانٍ وَشَرِّ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ وَاتَّبَاعِهِمْ أَنْ يَفْرُطَ عَلَيَّ أَحَدٌ مِنْهُمْ عَزَّ جَارُكَ وَجَلَّ ثَنَاؤُكَ وَلَا إِلهُ غَيْرُكَ
[صحيح موقوف: صحيح الترغيب: 2237 ، كتاب القضاء: باب الترغيب فى كلمات يقولهن من خاف ظالما ، رواه الطبراني]
➋ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب تم کسی ایسے حکمران کے پاس آؤ جس کے حملے کا تمہیں خوف ہو تو تین مرتبہ یہ کلمات کہو:
اللهُ أَكْبَرُ ، اللَّهُ أَعَزُّ مِنْ خَلْقِهِ جَمِيعًا اللهُ أَعَزُّ مِمَّا أَخَافُ وَأَحْذَرُ أَعُوذُ بِاللَّهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ المُمُسِكُ السَّمَوَاتِ أَنْ يَقَعُنَ عَلَى الْأَرْضِ إِلَّا بِإِذْنِهِ مِنْ شَرِّ عَبْدِكَ فَلَانٍ وَجُنُودِهِ وَأَتْبَاعِهِ وَأَشْيَاعِهِ مِنَ الجِنِّ وَالإِنسِ اللَّهُمَّ كُنْ لِى جَارًا مِنْ شَرِّهِمْ جَلَّ ثَنَاؤُكَ وَعَزَّ جَارُكَ وَ تَبَارَكَ اسْمُكَ وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ
[صحيح موقوف: صحيح الترغيب: 2238 ، كتاب القضاء: باب الترغيب فى كلمات يقولهن من خاف ظالما؛ ابن ابي شيبة: 9226]
➌ حضرت ابو مجلز لاحق بن حمید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جو حکمران کے ظلم سے خائف ہو اور وہ یہ کلمات کہے:
رَضِيتُ بِاللَّهِ رَبًّا وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا وَبِمُحَمَّدٍ نَبِيًّا وَ بِالْقُرْآنِ حَكَمًا وَإِمَامًا
تو اللہ تعالیٰ اسے اس سے نجات عطا فرما دیں گے ۔
[صحيح موقوف: صحيح الترغيب: 2239 ، كتاب القضاء: باب الترغيب فى كلمات يقولهن من خاف ظالما ، ابن أبى شيبة: 9230]

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے