مرکزی مواد پر جائیں
18 شعبان، 1447 ہجری

حلال اور حرام مشروبات کون سے ہیں؟

فونٹ سائز:
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

حلال اور حرام مشروبات کون سے ہیں؟

جواب:

اسلام میں تمام مشروبات حلال ہیں، سوائے دو کے؛ جو نشہ پیدا کرتا ہو، اس کی قلیل مقدار بھی حرام ہے، اور جو صحت کے لیے نقصان دہ ہو۔
❀ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
﴿وَلَا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ﴾
(البقرة: 195)
اپنے ہاتھوں سے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالو۔
❀ فرمان باری تعالیٰ ہے:
﴿وَلَا تَقْتُلُوا أَنْفُسَكُمْ﴾
(النساء: 29)
اپنے آپ کو قتل نہ کرو۔
❀ علامہ ابن العربی رحمہ اللہ (543ھ) فرماتے ہیں:
اتفق العلماء على حل الأشربة بأجمعها إلا ما كان مسكرا أو كان فى شربه ضرر
اہل علم کا اتفاق ہے کہ تمام مشروبات حلال ہیں، سوائے اس کے جو نشہ آور ہو یا جسے پینا نقصان دہ ہو۔
(القبس فی شرح موطأ مالک بن أنس، ص 652)

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔