ماخوذ : فتاویٰ علمیہ، جلد 3: نماز سے متعلق مسائل، صفحہ 102
جمع بین الصلاتین اور سنتیں؟
سوال
اگر اشد مجبوری یا شرعی عذر کی بنا پر (سفر کے علاوہ یعنی حضر کی حالت میں) دو نمازوں کو جمع کرنا پڑ جائے، تو کیا ایسی صورت میں دونوں نمازوں کی سنتیں بھی ادا کرنا ضروری ہوں گی؟ (ایک سائلہ)
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ایسی صورت میں جب کہ سفر نہ ہو، اور صرف اشد مجبوری یا شرعی عذر کی وجہ سے دو نمازیں جمع کی جا رہی ہوں، تو صرف فرض نمازیں ہی ادا کی جائیں گی، اور سنتیں ادا کرنا ضروری نہیں ہوگا۔
✿ اس بات کی دلیل صحیح بخاری، کتاب مواقیت الصلاۃ، باب تاخیر الظھر الی العصر، حدیث نمبر 543 سے ملتی ہے۔
(تاریخِ اشاعت: 8 جون 2011ء)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب