ماخوذ : احکام و مسائل، فضائل و خصائل کا بیان، جلد 1، صفحہ 471
سوال
سرکار دو عالم ﷺ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے بعد کتنے سال اور اصحاب الفیل کے واقعہ کے کتنے سال بعد تشریف لائے؟
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
- حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت سے تقریباً 611 سال بعد
- اور واقعہ فیل کے تقریباً چالیسویں سال
اللہ تعالیٰ نے محمد رسول اللہ ﷺ کو رسالت اور نبوت عطا فرمائی۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب