تالیف: حافظ محمد انور زاہد حفظ اللہ
ایک روایت یہ بیان کی جاتی ہے کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ بن ابی العاص صحابی کی والدہ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کے وقت موجود تھیں۔ وہ کہتی ہیں کہ جب آ منہ کو دردزہ پیدا ہوا تو معلوم ہوتا تھا کہ تمام ستارے زمین پر جھکے آتے ہیں۔ یہاں تک کہ میں ڈری کہ کہیں زمین پر نہ گر پڑیں۔ اور جب آپ پیدا ہوئے تو جدھر نظر جاتی تھی۔ تمام گھر روشنی سے معمور تھا۔
تحقیق الحدیث :
یہ قصہ ابو نعیم، طبرانی اور بیہقی میں مذکور ہے۔
اس کی روایت میں یعقوب بن محمد زہری پائہ اعتبار سے ساقط ہے،
اور عبدالعزيز بن عمر بن عبد الرحمان بن عوف ایک داستان گو اور جھوٹا انسان تھا۔