سوال
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سفر میں مکمل نماز کیوں پڑھتے تھے؟
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
علماء کرام نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے سفر میں بھی مکمل نماز ادا کرنے کی متعدد وجوہات ذکر فرمائی ہیں۔
ان تمام اقوال میں سے راجح (زیادہ قوی) بات یہ معلوم ہوتی ہے کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کا یہ سمجھنا تھا کہ سفر کے دوران قصر نماز پڑھنا رخصت ہے، نہ کہ عزیمت۔
یعنی:
❀ قصر کرنا ایک اجازت ہے، فرض یا لازم نہیں ہے
❀ مسافر چاہے تو قصر کرے اور چاہے تو مکمل نماز ادا کرے
اس کی دلیل اللہ تعالیٰ کا قرآن مجید میں ارشاد ہے:
﴿فَلَيۡسَ عَلَيۡكُمۡ جُنَاحٌ أَن تَقۡصُرُواْ مِنَ ٱلصَّلَوٰةِ﴾
(النساء: 101)
"تم پر گناہ نہیں کچھ کم کرو نماز میں سے”
اس آیت مبارکہ میں قصر کرنے کی اجازت دی گئی ہے، فرض نہیں کیا گیا۔ اسی بناء پر حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سفر میں بھی پوری نماز ادا فرمایا کرتے تھے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب