حضرت اسماعیلؑ کی عمر ذبح کے وقت اور تعمیر کعبہ کے وقت
ماخوذ : فتاویٰ محمدیہ جلد 1، صفحہ 226

بوقت ذبح حضرت اسماعیلؑ کی عمر

سوال

بوقت ذبح حضرت اسماعیلؑ کی عمر کتنی تھی؟

جواب

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
قرآنی دلیل:
قرآن میں ہے:
فلما بلغ معه السعى…… الاية

مفسرین کی آراء:
◄ امام جلال الدین المحلی
◄ شیخ ابوبکر الجزائری
دونوں لکھتے ہیں کہ بوقت ذبح حضرت اسماعیلؑ کی عمر سات برس یا تیرہ برس تھی۔
اصل عبارت:
اى ان يسعى معه اى يعينه قيل بلغ سبع سنين وقيل ثلاثة عشرسنة (ص377)

حضرت اسماعیلؑ کی عمر تعمیر کعبہ کے وقت

◄ سورۃ الصافات اور بیت اللہ کی تعمیر یا تجدید کے وقت حضرت اسماعیلؑ کی عمر تقریباً 20 برس تھی۔
(تاریخ بیت اللہ ص88، اخبار مکہ)

تفسیر روح المعانی:
حضرت اسماعیلؑ کی قربانی تعمیر کعبہ سے سات برس پہلے ہوئی۔ جلال محلی اور محمود آلوسی کے مطابق یہ قربانی تیرہ برس پہلے واقع ہوئی تھی۔

خلاصہ:
اس سے معلوم ہوا کہ حضرت اسماعیلؑ کو قربانی کے شرف سے تعمیر کعبہ سے پہلے ہی نوازا گیا تھا۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے