مرکزی مواد پر جائیں
18 شعبان، 1447 ہجری

حسین بن منصور حلاج کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

فونٹ سائز:
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

حسین بن منصور حلاج کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

جواب:

حسین بن منصور حلاج (309ھ) زندیق اور حلولی تھا۔ اس کے کفر و الحاد پر علمائے حق کا اجماع و اتفاق ہے۔ اس کا بنیادی عقیدہ یہ تھا کہ اللہ ہر چیز میں حلول کر گئے ہیں۔ یہ عقیدہ وحدت الوجود کا بانی تھا۔ اس کے کفر و الحاد کی وجہ سے علما نے اس کا خون جائز قرار دیا تھا اور اسے قتل کر دیا گیا تھا۔
❀ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ (728ھ) فرماتے ہیں:
هم متفقون على دم الحلاج وأمثاله
حلاج اور اس جیسوں کے قتل پر ائمہ کا اتفاق ہے۔
(مجموع الفتاوى: 485/2)

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔