حدیث: مسجد میں زور سے چھینکنے کی سند
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

حدیث : ”نبی کریم صلى الله عليه وسلم مسجد میں زور سے چھینکنے کو نا پسند کرتے تھے ۔“ بلحاظ سند کیسی ہے؟

جواب :

یہ روایت الکامل لابن عدی (114/9) السنن الکبری للبیہقی (3581) وغیرہ میں آتی ہے۔ اس کی سند ضعیف ہے۔
① یحیی بن یزید بن عبد الملک نوفلی ”ضعیف“ ہے۔
(الكامل لابن عدي : 146/9)
② یزید بن عبدالملک نوفلی بھی ضعیف ہے۔
(الكامل لابن عدي : 146/9)
③ داود بن فرایج جمہور ائمہ کے نزدیک ضعیف ہے۔

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے