حدیث ’’اصحابي كالنجوم‘‘ کی تحقیق اور حکم
ماخوذ : فتاویٰ راشدیہ، صفحہ نمبر 97

سوال

حدیث اصحابي كالنجوم کی تحقیق مطلوب ہے؟

جواب

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

علامہ البانی رحمۃ اللہ علیہ کی تحقیق کے مطابق یہ روایت: اصحابي كالنجوم۔۔۔۔۔۔الخ
موضوع (من گھڑت) ہے۔ ان کی تحقیق درست بھی معلوم ہوتی ہے کیونکہ انہوں نے اس روایت کے تمام طرق (اسناد) کو جمع کیا ہے۔

◄ بعض اسناد میں متروک اور مجہول راوی پائے جاتے ہیں۔
◄ کچھ اسناد میں کذاب (جھوٹا) اور وضاع (روایت گھڑنے والا) راوی موجود ہیں۔

اور وہ روایت جس کی سند میں کذاب یا وضاع راوی ہو، اسے موضوع ہی کہا جاتا ہے۔

مزید تفصیل اور معلومات علامہ البانی رحمۃ اللہ علیہ کی اصل کتاب کے مطالعے سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے