مؤلف : ڈاکٹر محمد ضیاء الرحمٰن اعظمی رحمہ اللہ
فریضہ حج ادا کرنے کے لیے رشوت دینا
اگر مسلمان نے فرض حج کر لیا ہو تو اس کے لیے نفل حج ادا کرنے کے لیے رشوت دیناجائز نہیں اور اگر اس نے فرض حج نہ کیا ہو، اور رشوت دیے بغیر کوئی چارہ نہ ہو تو اس کے لیے رخصت ہے جبکہ رشوت لینے والے کے لیے اسے لینا حرام ہے۔
[اللجنة الدائمة: 4529]