حج کے تینوں طریقے: افراد، قران اور تمتع
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

حج افراد، قرآن اور تمتع کے متعلق کیا فرماتے ہیں؟

جواب :

حج افراد کا مطلب ایک سفر میں اکیلا حج کرنا، قران کا مطلب ایک ہی احرام کے ساتھ حج اور عمرہ کرنا اور حج تمتع کا مطلب یہ ہے کہ حج سے پہلے عمرہ کا احرام باندھنا، عمرہ مکمل کرنے کے بعد احرام کھول دینا، پھر حج کے آغاز کے وقت دوبارہ احرام باندھنا۔ حج کے یہ تینوں طریقے جائز اور صحیح ہیں۔ قرآن کریم، احادیث صحیحہ اور اجماع امت اس پر واضح دلیل ہیں۔
❀ علامہ ابو عبد اللہ قرطبی رحمہ اللہ (671ھ) فرماتے ہیں:
إن كل ذلك جائز بإجماع.
”حج کی یہ تینوں قسمیں جائز ہیں، اس پر اجماع ہے۔“
(تفسير القرطبي: 390/2)

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے