تحریر: عمران ایوب لاہوری
حج و عمرے کی نیت کے بغیر مکہ میں داخلہ
اگر حج یا عمرے کی نیت نہ ہو تو احرام باندھے بغیر بھی میقات سے گزر کر مکہ میں داخل ہونا جائز ہے۔
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم فتح مکہ کے دن (مکہ شہر میں) داخل ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر پر سیاہ پگڑی تھی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم بغیر احرام کے تھے ۔
[مسلم: 1358 ، كتاب الحج: باب جواز دخول مكه بغير إحرام ، نسائي: 201/5 ، ابو داود: 4076 ، ترمذي: 1679 ، ابن ماجة: 2822 ، أحمد: 363/3 ، دارمي: 74/2 ، بيهقي: 177/3]