حج و عمرہ: طوافِ بیت اللہ اور سعی صفا و مروہ کی ترتیب
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال :

حج یا عمرہ کرتے ہوئے پہلے بیت اللہ کا طواف کرنا مشروع ہے یا صفا اور مروہ کی سعی؟

جواب :

حج یا عمرہ کے طریقہ میں پہلے بیت اللہ کا طواف کیا جائے گا اور بعد میں صفا مروہ کی سعی کی جائے گی۔
❀ علامہ ابن العربی رحمہ اللہ (543ھ) فرماتے ہیں:
لا خلاف بين العلماء أن الطواف بالبيت فى الحج والعمرة قبل السعي بين الصفا والمروة.
”اہل علم میں اس بارے میں کوئی اختلاف نہیں کہ حج و عمرہ میں بیت اللہ کا طواف، صفا اور مروہ کی سعی سے پہلے کیا جائے گا۔“
(المسالك في شرح موطأ مالك : 412/4)

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے