سوال:
حجب کا لغوی و اصطلاحی معنی اور اس کی اقسام تحریر کریں؟
جواب:
حجب کے لغوی معنی: روکنے، پردہ کرنے کے ہیں۔
اصطلاحی معنی: کسی وارث کو دوسرے وارث کے پائے جانے کی وجہ سے اس کے کل یا بعض حصے سے محروم کر دینا ”حجب“ کہلاتا ہے۔
اقسام: حجب کی دو قسمیں ہیں:
➊ حجب نقصان
➋ حجب حرمان
حجب نقصان: کسی وارث کا دوسرے کے پائے جانے کی وجہ سے زیادہ حصے سے کم حصے کی طرف منتقل ہو جانا۔ مثلاً خاوند کا اولاد کی وجہ سے نصف سے چوتھائی حصے کی طرف منتقل ہو جانا۔ اور یہ صرف پانچ افراد میں واقع ہوتا ہے۔
خاوند ، بیوی ، ماں، پوتی، پدری بہن۔
حجب حرمان: کسی وارث کا دوسرے وارث کی وجہ سے کل حصے سے محروم ہو جانا۔ مثلاً بیٹے کی موجودگی میں پوتے کا اور باپ کی موجودگی میں دادا کا محروم ہو جانا۔ حجب حرمان والدین، زوجین اور اولاد کے علاوہ تمام میں ممکن ہوتا ہے۔
حجب حرمان معلوم کرنے کے دو اصول ہیں:
➊ جس وارث کی وجہ سے کوئی میت کی طرف منسوب ہو، اس کی موجودگی میں وہ محروم ہو جاتا ہے۔ مثلاً باپ کی موجودگی میں دادا کا محروم ہو جانا ہے۔
➋ قریبی رشتہ دار کی موجودگی میں بعیدی محروم ہو جاتا ہے۔ مثلاً بیٹے کی موجودگی میں پوتا محروم ہو جاتا ہے۔