مرکزی مواد پر جائیں
18 شعبان، 1447 ہجری

حاملہ مطلقہ کے شوہر کے انتقال کے بعد نکاح کا وقت؟

فونٹ سائز:
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

ایک شخص نے حاملہ کو طلاق دے دی، پھر وہ وفات پا گیا، تو عورت کب آگے نکاح کر سکتی ہے؟

جواب:

حاملہ کو طلاق ہو یا اس کا شوہر فوت ہو جائے، اس کی عدت ہر صورت میں وضع حمل ہے۔ وضع حمل کے بعد وہ آگے نکاح کر سکتی ہے۔
وَأُولَاتُ الْأَحْمَالِ أَجَلُهُنَّ أَنْ يَضَعْنَ حَمْلَهُنَّ
﴿الطلاق: 4﴾
حاملہ عورتوں کی عدت وضع حمل ہے۔

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔